نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے بھرتیوں کے دوران فزیکل ٹیسٹ میں جعل سازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران راشد اور وارث کو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اصل امیدواروں کی جگہ دوڑ میں حصہ لے رہے تھے۔ دونوں کے خلاف تھانہ …
فزیکل ٹیسٹ کے دوران جعل سازی کی کوشش ناکام ، دو افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے بھرتیوں کے دوران فزیکل ٹیسٹ میں جعل سازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران راشد اور وارث کو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اصل امیدواروں کی جگہ دوڑ میں حصہ لے رہے تھے۔ دونوں کے خلاف تھانہ ہیئر لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے میں جاری بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ کا عمل ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں جاری تھا کہ اس دوران انکشاف ہوا کہ دو افراد اصل امیدواروں کی جگہ ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ متعلقہ امیدوار خود موقع پر موجود نہیں تھے۔ واقعے کی اطلاع پر ڈائریکٹر نے متعلقہ ٹیم کو فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ ہیئر لاہور میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419 اور 420 کے تحت درج کیا گیا ہے۔اے ڈی این سی سی آئی اے عاطف امیر نے کہا کہ بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق جاری ہے اور کسی کو بھی جعل سازی یا دھوکہ دہی کے ذریعے اس عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ بھرتیوں میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی اور میرٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







