ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر اول خان نے ضلع کے مختلف ایل پی جی گیس مراکز کا دورہ کیا۔
اے اے سی کوہستان لوئر اول خان کا ایل پی جی گیس مراکز کا دورہ، سلنڈرز کی مقدار، معیار اور سرکاری نرخوں کا معائنہ کیا

مزید خبریں
کوہستان لوئر۔ 2 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر اول خان نے ضلع کے مختلف ایل پی جی گیس مراکز کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ایل پی جی سلنڈرز کی مقدار، معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تاکہ صارفین کو مقررہ معیار، مکمل مقدار اور سرکاری نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آن لائن کھلی کچہری کے دوران موصول ہونے والی ایل پی جی گیس کی قیمتوں سے متعلق شکایات اور حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اول خان نے مختلف ایل پی جی گیس مراکز کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ایل پی جی سلنڈرز کی مقدار، معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تاکہ صارفین کو مقررہ معیار، مکمل مقدار اور سرکاری نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، صارفین کو مقررہ نرخوں پر معیاری اور مکمل مقدار میں ایل پی جی فراہم کریں جبکہ کم مقدار، غیر معیاری گیس یا زائد نرخ وصول کرنے سے گریز کریں۔ واضح کیا گیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








