جوہانسبرگ ۔ 8 اگست (اے پی پی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز مس کرنے کے بعد بھی سٹار جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اپنے پانچ روزہ کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تاحال غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ پروٹیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلش ٹیم نے 19 برس بعد اپنی سرزمین پر پروٹیز کے …
اے بی ڈی ویلیئرز ٹیسٹ مستقبل کے حوالے سے تاحال غیریقینی صورتحال سے دوچار

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔ 8 اگست (اے پی پی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز مس کرنے کے بعد بھی سٹار جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اپنے پانچ روزہ کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تاحال غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ پروٹیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلش ٹیم نے 19 برس بعد اپنی سرزمین پر پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ڈی ویلیئرز کے ایجنٹ نے بتایا کہ ویلیئرز نے تاحال ٹیسٹ مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب جنوبی افریقن قائد فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ مجھے ویلیئرز کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی کوئی توقع نہیں اسلئے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھیں اور تمام تر توجہ مستقبل میں ہونے والی سیریز پر مرکوز رکھیں۔








