بائوفورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس شروع،60 ممالک کے 2 ہزار مندوبین شرکت کر رہے ہیں

بیجنگ۔26مارچ (اے پی پی):بائو فورم فار ایشیا( بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس آج 26 مارچ سے چین کے جزیرے ہینان کے ساحلی شہر بواؤ میں شروع ہو گئی ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔ شنہوا کے مطابق بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے بتایا کہ بائو فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 2ہزار مندوبین اور تقریباً …

بیجنگ۔26مارچ (اے پی پی):بائو فورم فار ایشیا( بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس آج 26 مارچ سے چین کے جزیرے ہینان کے ساحلی شہر بواؤ میں شروع ہو گئی ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔ شنہوا کے مطابق بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے بتایا کہ بائو فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 2ہزار مندوبین اور تقریباً 40 ممالک اور خطوں کے 1,100 سے زیادہ صحافی شرکت کر رہے ہیں۔’

’ایشیا اور دنیا: مشترکہ چیلنجز، مشترکہ ذمہ داریاں‘‘کے موضوع سے جاری اس تقریب میں پانچ اہم موضوعات جن میں عالمی معیشت،سائنسی اور تکنیکی اختراع،سماجی ترقی،بین الاقوامی تعاون اور جوائنٹلی میٹنگ چیلنجز پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

لی باؤڈونگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے، ذمہ داریوں کو نبھانے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جن کی بدولت دنیا امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ 2001 میں قائم کی گئی بی ایف اے ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جو علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور ایشیائی ممالک کو اپنے ترقیاتی اہداف کے قریب لانے کے لیے پر عزم ہے۔

مزید خبریں