اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں اور یہ دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم جماعت الحرار کی افغانستان …
بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں اور یہ دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم جماعت الحرار کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم ہیں اور اس تنظیم نے لاہور،سیہون شریف اور مومند ایجنسی میں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق کئی کالعدم تنظیمیں افغانستان میں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر بارڈر مینجمنٹ سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔







