اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں بجلی کے شعبے میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 53.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر2019ء تک بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 53.7 ملین ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کے دوران اسے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ …
بجلی کے شعبے میں پانچ ماہ میں 53.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں بجلی کے شعبے میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 53.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر2019ء تک بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 53.7 ملین ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کے دوران اسے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 253.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18، مالی سال 2016-17 اورمالی سال 2015-15 ء کے دوران بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حجم بالترتیب 1203 ملین ڈالر، 700 ملین ڈالر اور1159.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔پاکستان میں بجلی کا شعبہ ان شعبہ جات میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا رحجان زیادہ ہے۔








