اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات محمد اکرم درانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعت، توانائی اور مواصلات سمیت کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر نمایاں توجہ نہ دی گئی ہو، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے پہلے تجاویز …
بجٹ میں صنعت، تجارت، توانائی، مواصلات، اور زراعت سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی پر توجہ دی گئی ہے،وفاقی وزیر محمد اکرم درانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات محمد اکرم درانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعت، توانائی اور مواصلات سمیت کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر نمایاں توجہ نہ دی گئی ہو، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے پہلے تجاویز دے لیکن ان کی طرف سے کوئی تجاویز نہیں آئیں اور اب اپوزیشن بجٹ کو مایوس کن کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت، تجارت، توانائی، مواصلات، تنخواہ دار طبقہ، زراعت اور ہر شعبہ ہائے زندگی پر بجٹ میں توجہ دی گئی ہے اس لئے یہ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہے۔








