بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و نارکاٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے اپنی روایتی مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کی یہ …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و نارکاٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے اپنی روایتی مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کی یہ بڑی کھیپ پکڑی جو کہ قابل تحسین کارنامہ ہے۔

محسن نقوی نے اس کامیاب کارروائی پر نیول چیف اور آپریشن میں حصہ لینے والے ’یمامہ‘ جہاز کے عملے کو خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے پروفیشنل ازم کا منہ بولتا ثبوت ہے اور پوری قوم کو بحریہ کے ان جانبازوں پر ناز ہے جو سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں بھی موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کے خلاف یہ کارروائی پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے قومی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندر میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس طرح کے آپریشنز ملکی سلامتی اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں