لاہور ۔ 04مئی(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خاننے کہا ہے کہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا،بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی …
بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا،بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔ 04مئی(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خاننے کہا ہے کہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا،بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کرپشن کے ناسور نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بلکہ اداروں کو تباہ کیا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا،کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے۔ حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔








