بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ، سرکاری وسائل کا شفاف استعمال ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سرکاری وسائل کا شفاف استعمال ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔ یہ بات انہوں نے مالی بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پارلیمنٹ اور …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سرکاری وسائل کا شفاف استعمال ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔ یہ بات انہوں نے مالی بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی مضبوط جمہوریت کی بنیادیں ہیں۔کرپشن کے خلاف قومی شعور بیدار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے اداروں اور عوام کو یکساں کردار ادا کرنا ہوگا۔قومی وسائل کا شفاف استعمال ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔قومی اسمبلی بدعنوانی کے خلاف مؤثر قانون سازی کے لیے سرگرم ہے۔

مزید خبریں