اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی لازمی قرار دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے این او سی کا معاملہ گلگت بلتستان کی معشیت اور سیاحت کے حوالے سے بڑا …
برجیس طاہر کا گلگت بلتستان میں سیاحت کےلئے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کےلئے این او سی لازمی قرار دینے کے معاملے کا نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی لازمی قرار دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے این او سی کا معاملہ گلگت بلتستان کی معشیت اور سیاحت کے حوالے سے بڑا نازک ہے اور اس کے گلگت بلتستان میں فرغ پاتی سیاحت کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے پہلے ہی گلگت بلتستان کی سیاحت کے سیکٹر نے کافی مشکل وقت دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کی مخلص کوششوں کے باعث گلگت بلتستان میں مکمل امن قائم ہونے کے بعد وہاں سیاحت کی صنعت بے پناہ فروغ پا رہی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پچھلے سال دس لاکھ سے زاہد مقامی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا وزٹ کیا ۔








