اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی)برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اعلی سطحی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور موجودہ تعاون کو وسعت دینا تھا۔وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بی آئی ایس پی میں خیر مقدم …
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، وفد کو بی آئی ایس پی کی کامیابیوں اور اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی)برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اعلی سطحی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور موجودہ تعاون کو وسعت دینا تھا۔وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بی آئی ایس پی میں خیر مقدم کیا۔ وفد کو بی آئی ایس پی کی کامیابیوں اور اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیاانہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ خوشگوار تعلقات کی ایک طویل تاریخ کو شیئر کرتے ہیں اور بی آئی ایس پی میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو خیرمقدم کرنا بی آئی ایس پی کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ بی آئی ایس پی ڈی ایف آئی ڈی سمیت اپنے دیگر ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ پاکستان کے غریبوں کی خدمت کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی غریبوں تک رسائی کی جانب ایک شاہراہ ہے اوریہ پلیٹ فارم ہر کسی کیلئے موجود ہے تاکہ وہ اس کے اقدامات کو استعمال کرتے ہوئے غریبوں کی فلاح و بہود کیلئے کام کرسکے۔ وفد نے جمہوریت اور سماجی تبدیلی کیلئے انمول خدمات سرانجام دینے کے اعزاز میں اعلی برطانوی اسپیکر ڈیموکریسی ایوارڈ جیتنے پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو مبارکباد پیش کی۔







