برطانوی حکومت نے تمام نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کرتے ہوئے ریلوے کا کنٹرول خود سنبھال لیا

لندن۔ 23 مارچ (اے پی پی) برطانوی حکومت نے پیر کو تمام کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کرتے ہوئے ریلوے کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں وزارٹ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران ریلوے کی خدمات کی فراہمی جاری رہنے کو یقینی بنانا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان …

لندن۔ 23 مارچ (اے پی پی) برطانوی حکومت نے پیر کو تمام کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کرتے ہوئے ریلوے کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں وزارٹ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران ریلوے کی خدمات کی فراہمی جاری رہنے کو یقینی بنانا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ آپریٹرز کے ساتھ تمام فرنچائز معاہدے منسوخ کئے جارہے ہیں اور کم از کم چھ ماہ تک ریلوے کا تمام ریوینیو اور کاسٹ رسک حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث ٹرینوں کی تعداد بھی کم کی جارہی ہے۔ قبل ازیں حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور کسی بھی مقصد کے لئے سفر سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر دفاتر اور کام کی دیگر جگہوں کو بند کئے جانے کے بعد برطانوی شہریوں نے بڑی تعداد میں ساحلی اور پہاڑی تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن پر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی غرض سے سخت اقدامات کرنے کے لئے دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ وزیر صحت میٹ ہینکاک نے بعض برطانوی شہریوں کے رویئے کو انتہائی خود غرضی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لئے پولیس اور امیگریشن آفیسرز کو مزید اختیارات دینے سمیت متعدد سخت اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت کم ازکم دو میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیے۔وزیر ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے ٹکٹ ریفنڈ کر دیئے جائیں گے۔