برطانوی شہریوں کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی امدادی پروازیں جاری

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) برطانوی شہریوں کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کو علی الصبح لاہور سے مانچسٹر اور لندن اوراسلام آباد سے برمنگھم، مانچسٹر اور لندن کے لئے پروازیں روانہ ہو گئیں۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ایئر پورٹس پر مسافروں کے لئے خصوصی حفاظتی …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) برطانوی شہریوں کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کو علی الصبح لاہور سے مانچسٹر اور لندن اوراسلام آباد سے برمنگھم، مانچسٹر اور لندن کے لئے پروازیں روانہ ہو گئیں۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ایئر پورٹس پر مسافروں کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کے گئے تھے۔ پی آئی اے کی خصوصی ٹیم مسافروں کی رہنمائی کے لئے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔ پی آئی اے کے گراؤنڈ پر خدمات دینے عملے کو ماسک ، دستانے اور سینی ٹائزر فراہم کئے گئے۔ جبکہ کیبن کریو اور کاک پٹ کریو کو دوران پرواز خدمات سر انجام دینے کے لئے خصوصی لباس فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں