برطانوی عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر،بریگزٹ پر مذاکرات مقررہ تاریخ پر ہوںگے،جرمن چانسلر

برلن ۔ 16 جون (اے پی پی)چانسلرجرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں اس لئے برطانیہ کے یونین سے اخراج سے متعلق مذاکرات مقررہ تاریخ پر ہوںگے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یقین دلایا ہے کہ وہ مذاکراتی وقت کی پابندی کریں گی اور ان کے لیے تیار ہیں جو …

برلن ۔ 16 جون (اے پی پی)چانسلرجرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں اس لئے برطانیہ کے یونین سے اخراج سے متعلق مذاکرات مقررہ تاریخ پر ہوںگے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یقین دلایا ہے کہ وہ مذاکراتی وقت کی پابندی کریں گی اور ان کے لیے تیار ہیں جو کہ دوستانہ ماحول میں منعقد ہونے کی توقع ہے ،اس معاملے میں موجود قیاس آرایﺅں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں افواہ ہیں کیونکہ ہم برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اس سے پیشتر فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ اگر برطانیہ چاہے تو یورپی یونین میں شامل رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply