اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر پیپلزٹو پیپلز روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹس میں قائم فرینڈشپ گروپس اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کی انتخابی …
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر پیپلزٹو پیپلز روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹس میں قائم فرینڈشپ گروپس اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستان میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہے کہ برطانوی حکومت اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ بدھ کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنی اسٹر ٹیجک شر اکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں دوست ممالک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں ۔انہوں نے دوطر فہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔سردار ایاز صادق نے ہم آہنگی اور دوطر فہ تعاون کے فروغ کے لیے اراکین پارلیمنٹ، وفود کے تبادلوں اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں فرینڈ شپ گروپس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔








