برطانیہ اور ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد کمی

لندن ۔ 19 جولائی (اے پی پی) برطانیہ اور ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد کمی ہوئی۔لندن مارکیٹ میں ابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران سپاٹ گولڈ کے نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1323.43 ڈالر فی اونس رہے جو بعد میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ1331.12 ڈالر فی اونس پر آرہے۔امریکی سونا 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1334.70 ڈالر فی اونس رہا۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ …

لندن ۔ 19 جولائی (اے پی پی) برطانیہ اور ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد کمی ہوئی۔لندن مارکیٹ میں ابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران سپاٹ گولڈ کے نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1323.43 ڈالر فی اونس رہے جو بعد میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ1331.12 ڈالر فی اونس پر آرہے۔امریکی سونا 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1334.70 ڈالر فی اونس رہا۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1323.70 ڈالر فی اونس جبکہ بعد میں 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1329.27 ڈالر فی اونس پر آرہے۔امریکی سونا 0.2 فیصد بڑھنے کے بعد 1329.50 ڈالر فی اونس پر رہا۔

Leave a Reply