برطانیہ دہشتگری اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پارٹنر ہے،لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نیکولس

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نیکولس نے کہا ہے کہ برطانیہ دہشتگری اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پارٹنر ہے ۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی آرمی کی کامیابیاں دل کو موہ لینے والی اور ناقابل فراموش ہیں۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈرسٹ میں کاکول سے …

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نیکولس نے کہا ہے کہ برطانیہ دہشتگری اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پارٹنر ہے ۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی آرمی کی کامیابیاں دل کو موہ لینے والی اور ناقابل فراموش ہیں۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈرسٹ میں کاکول سے سینڈرسٹ تک تعلقات کے ستر سال کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے برطانیہ میں پاکستان کے سفیر سید ابن عباس، پاکستان آرمی کے میجر جنرل محمد عامر، سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریسیا سکاٹ لینڈ ،کمانڈنٹ سینڈ ہرسٹ میجر جنرل پال نیلسن، پاک فوج کے میجر عقبہ ملک نے بھی خطاب کیا۔ جنرل سینڈرز نے کہا کہ میں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں خود دیکھی ہیں اور اب آپریشن رد الفساد بھی دیکھا ہے۔ فاٹا میں بالخصوص نارتھ وزیرستان میں جو اہداف آپ نے حاصل کئے یہ 150 سال میں بھی حاصل نہیں کئے جاسکتے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی عزم اور تعاون کو سراہا۔ ابن عباس نے اپنے افتتاحی کلمات میں تقریب میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

Leave a Reply