برطانیہ میں مزید دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے، وزیراعظم تھریسا مے

لندن ۔ 24 مئی (اے پی پی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے خبردار کیا ہے کہ مانچیسٹر حملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہو سکتا ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیوں کہ تحقیقاتی ادارے اب …

لندن ۔ 24 مئی (اے پی پی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے خبردار کیا ہے کہ مانچیسٹر حملے کے بعد برطانیہ میں کسی بھی وقت اگلا حملہ ہو سکتا ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیوں کہ تحقیقاتی ادارے اب تک اس بات کو یقینی نہیں بنا سکے کہ آیا سلمان عابدی حملے میں اکیلا ملوث تھا یا اس کو کسی کی مدد حاصل تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ مانچیسٹر حملے میں ایک شخص نہیں بلکہ کوئی گروہ ملوث ہو۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے آپریشن ٹیمپیرر کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے تحت عوام کے تحفظ کے لیے اہم عوامی مقامات پر مسلح پولیس کی مدد کے لیے فوج کو تعینات کیا جائے گا۔

Leave a Reply