ہائی کمیشن اور دیگر قونصلیٹ پاکستانی برادری کے مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کرینگے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا ویلز کے دارالحکومت کارڈیف میں پاکستانی برادری کے اجتماع سے خطاب،مختلف وفود سے ملاقاتیں اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی ترقی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا …
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا ویلز کے دارالحکومت کارڈیف میں پاکستانی برادری کے اجتماع سے خطاب،مختلف وفود سے ملاقاتیں

مزید خبریں
ہائی کمیشن اور دیگر قونصلیٹ پاکستانی برادری کے مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کرینگے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا ویلز کے دارالحکومت کارڈیف میں پاکستانی برادری کے اجتماع سے خطاب،مختلف وفود سے ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی ترقی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی نژاد پاکستانی پاکستان اور برطانیہ کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہائی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اپنے حالیہ دورہ ویلز کے موقع پر برطانوی نژاد پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ ویلز کے دارالحکومت کارڈیف میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ برطانیہ سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر برطانوی نژاد پاکستانیوں سے ملاقاتوں کے سلسلہ میں برطانیہ کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر کاروباری برادری، مقامی حکومتوں کے نمائندوں اور اراکین پارلیمان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی برادری میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پاکستانی برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ ہائی کمیشن اور دیگر قونصلیٹ پاکستانی برادری کے مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کرینگے۔ انہوں نے پاکستانی برادری کو مختلف اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور بین الاقوامی برادری پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کی معترف ہے اور اس کو بہترین مواقع کی سرزمین قرار دیتی ہے۔ انہوں نے ہائی کمیشن کی جانب سے ملک کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تشکیل دیئے جانے والے پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔








