اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں کے سرحدی علاقوںمیں سخت خطرات والے زونز میں باڑ کی تنصیب ہماری اولین ترجیح ہے۔شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔بہتر منظم،محفوظ اور پر امن سرحد دونوں …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمند اور اورکزئی ایجنیسوں میں سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،باجوڑ اور مہمند ایجنسیوں کے سرحدی علاقوںمیں سخت خطرات والے زونز میں باڑ کی تنصیب ہماری اولین ترجیح ہے۔شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔بہتر منظم،محفوظ اور پر امن سرحد دونوں برادر ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ باتیں ہفتہ کو مہمند اور اورکزئی ایجنیسوں میں سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ بارڈر کیساتھ معمول کے مطابق فضائی نگرانی کے کے علاوہ پاک افغان سرحد پر اضافی ٹیکنیکل سرویلینس کے ذرائع بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور امن پسند پاکستانی قبائل کی حفاظت اور تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائیگی۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ بارڈر منیجمنٹ میکنزم کیلئے افغان حکام کیساتھ کوششیں جاری ہیں۔بہتر منظم،محفوظ اور پر امن سرحد دونوں برادر ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔








