راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آ کار نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور بشمول علاقائی سلامتی ، دفاعی و سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آ کار نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور بشمول علاقائی سلامتی ، دفاعی و سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک بردارانہ تعلقات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو کو پائیدار شراکتداری میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور استحکاام کے لئے پاکستان کردار بالخصوص دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔








