راولپنڈی ۔ 23 فروری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو سیاچن کا دورہ کیا اور گیاری کی یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شہداءکی قربانیوں سے آزادی حاصل کی۔ وطن کے دفاع کے لئے جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور بڑی بات نہیں ہو سکتی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوما اور گلگت …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیاچن کا دورہ ، گیاری کی یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 23 فروری (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو سیاچن کا دورہ کیا اور گیاری کی یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شہداءکی قربانیوں سے آزادی حاصل کی۔ وطن کے دفاع کے لئے جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور بڑی بات نہیں ہو سکتی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوما اور گلگت میں فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کا فوجی ہونے اور دشوار گزار علاقوں یا موسمی مشکلات سے قطع نظر وطن عزیز کا دفاع کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سیکیورٹی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ہم مشرق سے مستقل خطرہ کا موثر جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ بعد ازاں بری فوج کے سربراہ نے گلگت بلتستان کے معززین سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کے حصہ کے طور گلگت بلتستان کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے فوج تمام اقدامات کی مکمل حمایت کررہی ہے۔ قبل ازیں سکردو پہنچنے پر چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کیا۔








