راولپنڈی ۔ 09 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل ملٹری ہسپتال پر بم حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے ایک سینئر افسر نے اسلام آباد میں افغان سفیر سے ٹیلی فون …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملٹری ہسپتال کابل پر بم حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 09 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل ملٹری ہسپتال پر بم حملہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے ایک سینئر افسر نے اسلام آباد میں افغان سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کابل میں ملٹری ہسپتال پر بم حملہ پر بری فوج کے سربراہ کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج معالجہ سمیت ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ افغان سفیر نے ان کے جذبہ کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔







