اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بزرگ تاجر رہنما افتخار علی ملک کو ان کی گرانقدر پچاس سالہ خدمات پر ایف پی سی سی آئی لیجنڈ آف بزنس کمیونٹی ایوارڈ عطا کیا ہے۔ یہ اعزاز پورے خطے میں تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ان کا ایوارڈ ان کے بڑے بیٹے سینئر ایگزیکٹو گارڈ گروپ …
بزرگ تاجر رہنما افتخار علی ملک کی پچاس سالہ خدمات کے اعتراف میں ایف پی سی سی آئی لیجنڈ آف بزنس کمیونٹی ایوارڈ ، کاروباری حلقوں کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بزرگ تاجر رہنما افتخار علی ملک کو ان کی گرانقدر پچاس سالہ خدمات پر ایف پی سی سی آئی لیجنڈ آف بزنس کمیونٹی ایوارڈ عطا کیا ہے۔ یہ اعزاز پورے خطے میں تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ان کا ایوارڈ ان کے بڑے بیٹے سینئر ایگزیکٹو گارڈ گروپ تیمور علی ملک نےایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وصول کیا۔
کاروباری اور تجارتی حلقوں کی جانب سے افتخار ملک کو اعلی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ افتخار علی ملک اپنی غیر متزلزل محنت لگن کے لیے معروف ہیں اور کاروباری دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ افتخار علی ملک کو تجارت اور بزنس کے شعبوں کے لیے ان کی کوششوں اور بے پایاں خدمات کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان اور جنوبی ایشیا میں تجارتی منظر نامے کی تشکیل میں ان کا کردار بھی اہم رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں اس ممتاز ایوارڈ کا حقدار سمجھا گیا ہے۔
افتخار علی ملک سارک چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر کے صدر اور سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کے مسلسل 11 سال تک بلامقابلہ نائب صدر رہے اور ملک میں تاجروں اور چیمبرز کے اتحاد یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین بھی رہے۔ ان کا گروپ ممتاز بختاور میموریل ٹرسٹ کے دو ہسپتال بھی چلا رہا ہے جو مستحق مریضوں کو مفت خصوصی طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔








