اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):سرمایہ کاری بورڈ پاکستان (بی او آئی) کے زیر انتظام 4 مارچ کو پشاور میں منعقد ہونے والی بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ خیبر پختونخوا میں فوری شروع کئے جانے والے منصوبوں اور پاک چین باہمی صنعتی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ کانفرنس سے پاکستان کے پرکشش اور بھر پور استعداد کے حامل …
بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی میں مدد ملے گی، بی او آئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):سرمایہ کاری بورڈ پاکستان (بی او آئی) کے زیر انتظام 4 مارچ کو پشاور میں منعقد ہونے والی بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ خیبر پختونخوا میں فوری شروع کئے جانے والے منصوبوں اور پاک چین باہمی صنعتی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ کانفرنس سے پاکستان کے پرکشش اور بھر پور استعداد کے حامل شعبوں کے بارے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ایونٹ میں 250 سے زیادہ کو ایک پلیٹ فاوم پر بی ٹو بی ملاقاتوں کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف آر بخاری، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا شرکا صوبہ میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع اور سہولیات سے بھی آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی او آئی کی سیکرٹری فرینہ مظہر بھی کانفرنس کے مختلف سیشنز میں سرمایہ کاروں و صنعت کاروں سے خطاب کریں گی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں خصوصی اقتصادی زونز / راشاکئی ایس ای زیڈ، سیاحت و خدمات، توانائی اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں کے حوالہ سے خصوصی سیشنز منعقد ہوں گے ۔
اس موقع پر متعدد معاہدوں اور دو طرفہ تعاون کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ کانفرنس میں وڈیو لنک کے ذریعے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی شرکت کے بھی انتظامات کئے جائیں گے ۔








