اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سری لنکا میں جاری پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کی بلائنڈ ویمنز ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ مدمقابل امریکا کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے جبکہ امریکی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے بہترین …
بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی بلائنڈ ویمنز ٹیم نے آخری لیگ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سری لنکا میں جاری پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کی بلائنڈ ویمنز ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ مدمقابل امریکا کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے جبکہ امریکی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ایبی فینکلیہ نے 31 اور ٹارٹیانہ ٹیلویر نے 19 رنز بنائے۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے نمرہ رفیق نے ایک وکٹ حاصل کی اور پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے رمشہ شبیر نے 34، نمرہ رفیق نے 25 اور نور فاطمہ نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 22 نومبر کو انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم 22 نومبر کو نیپال کےخلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔









