بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے پیر کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور بی بی او آئی ٹی اور آئی سی سی آئی کے درمیان ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اس کی قیادت سے ملاقات کی جس کا مقصد سرمایہ کاری، …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے پیر کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور بی بی او آئی ٹی اور آئی سی سی آئی کے درمیان ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اس کی قیادت سے ملاقات کی جس کا مقصد سرمایہ کاری، تجارت اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا تھا۔

فریقین نے بلوچستان کی سرمایہ کاری اور برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کے آڈیٹوریم میں جلد ہی ایک میگا ایونٹ کے مشترکہ طور پر انعقاد پر اتفاق کیا۔قائم لاشاری نے بلوچستان میں معدنیات، زراعت، ماہی پروری، لائیو سٹاک، توانائی اور سیاحت سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ان مواقع کو کھولنے اور انہیں ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے بلوچستان اور اسلام آباد کی کاروباری برادریوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔سی ای او بی بی او آئی ٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بی بی او آئی ٹی اور آئی سی سی آئی کے درمیان قریبی ادارہ جاتی تعاون مشترکہ منصوبوں کے لیے قابل عمل شعبوں کی نشاندہی کرنے، بی ٹو بی روابط کو آسان بنانے اور بلوچستان کے ترقیاتی اقدامات میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

نہوں نے آئی سی سی آئی کے اراکین کو صوبے کے خصوصی اقتصادی زونز اور ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت اور پالیسی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے سی ای او بی بی او آئی ٹی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئی سی سی آئی بین الصوبائی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بی بی او آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری بلوچستان کے وسائل سے مالا مال شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور باہمی روابط کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کاروباری فورمز، سرمایہ کاری کے روڈ شوز اور وفود کے تبادلوں کی ضرورت کو سمجھتی ہے۔ مزید برآں آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ چیمبر ان اقدامات کی مکمل حمایت کرے گا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں قابل بھروسہ منصوبوں سے منسلک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبرز کے درمیان قریبی تعاون سے معلومات کے فرق کو پر کرنے، مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کو ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور بی بی او آئی ٹی کے درمیان بڑھے ہوئے تعاون سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے، نجی شعبے کے اعتماد کو مضبوط کرنے اور جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ تعامل اور موثر معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات طویل المدتی ادارہ جاتی شراکت داری اور باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں کی راہ ہموار کرے گی۔ وفد میں رابطہ آفیسر عامر کاشان، عاصمہ ریاض اور زنیرہ سر فراز بھی شامل تھے جبکہ آئی سی سی آئی کی جانب سے موجود افراد میں ایگزیکٹو ممبر ذوالقرنین عباسی، وسیم چوہدری، اسحاق سیال اور آئی سی سی آئی کے ممبر اسرار الحق مشوانی شامل تھے۔