ڈھاکہ۔19نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ۔20بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت میزبان بنگلا دیش کی آدھی ٹیم کو 61 رنز پر …
بنگال ٹائیگرز کا پہلے ٹی ۔20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے دیا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔19نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ۔20بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستانی بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت میزبان بنگلا دیش کی آدھی ٹیم کو 61 رنز پر ہی پویلین لو ٹ گئی ۔بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بائولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹتے چلے گئے۔قبل ازیں ٹاس جیت کر محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بائولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹی ۔20 ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے عفیف حسین نے 136،مہدی حسن نے ناقابل شکست 30 اور نورالحسن نے 28 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔








