بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ڈھاکہ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز چائے کی ہفتہ وار نیلامی کے دوران قیمتوں میں مجموعی طور پر2.3فیصد کی کمی دیکھنے میںآئی۔ بنگلہ دیشی چائے کی قیمت 170.56ٹکہ یا2.50 ڈالر فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سیشن میں یہ قیمت 174.46 ٹکہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ چٹا گانگ میں نیلامی کے …

ڈھاکہ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز چائے کی ہفتہ وار نیلامی کے دوران قیمتوں میں مجموعی طور پر2.3فیصد کی کمی دیکھنے میںآئی۔ بنگلہ دیشی چائے کی قیمت 170.56ٹکہ یا2.50 ڈالر فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سیشن میں یہ قیمت 174.46 ٹکہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ چٹا گانگ میں نیلامی کے دوران 2.64 ملین کلوگرام چائے نیلامی کےلئے پیش کی گئی جس میں سے 28.6فیصد فروخت ہوسکی۔ گذشتہ نیلامی میں یہ شرح41.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply