بچوں کا تحفظ اور خوشحال مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی یومِ اطفال پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور خوشحال مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم، صحت اور مساوی مواقع دینا بی آئی ایس پی کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر سرمایہ کاری، قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے ،عالمی …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی یومِ اطفال پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ اور خوشحال مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم، صحت اور مساوی مواقع دینا بی آئی ایس پی کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں پر سرمایہ کاری، قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے ،عالمی یوم اطفال ہم سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد مانگتا ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ غریب گھرانوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بی آئی ایس پی فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے،نابالغ بچوں پر تشدد، جبری مشقت اور استحصال ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام لاکھوں بچوں کو پڑھنے، بڑھنے اور آگے بڑھنے میں مدد دے رہا ہے۔

ہر بچہ محفوظ، تعلیم یافتہ اور بااختیار ہو یہی ہمارا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن کے بغیر بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہو سکتا ،عالمی یوم اطفال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بچوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔