بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے‘ وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں‘ اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری سکول کو نہ پرائیوٹ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے، وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت تعلیم کی کوالٹی پر توجہ دی گئی ہے‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اسلام …

بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے‘ وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں‘ اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری سکول کو نہ پرائیوٹ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے، وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت تعلیم کی کوالٹی پر توجہ دی گئی ہے‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں 200 سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا، 70 بسیں خرید لی گئی ہیں، مزید 130 بسیں اور 30 کوسٹرز خریدی جائیں گی، اسلام آباد کے سکولوں کو پورے ملک کیلئے ماڈل سکول بنایا جائے گا، اسلام آباد کے کسی بھی سکول نجی شعبہ کے حوالہ نہیں کیا جائے گا، 70 مونٹیسوری کلاسز کا اجراءآئندہ تعلیمی سال سے کر دیا جائے گا، تعلیم اور صحت کے معاملہ میں کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ بدھ کو وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید اور وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے ایڈوائزر علی رضا نے یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے‘ وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں‘ اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری سکول کو نہ پرائیوٹ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت تعلیم کی کوالٹی پر توجہ دی گئی ہے۔

Leave a Reply