ایڈیلیڈ ۔ 31دسمبر (اے پی پی) بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، سڈنی تھنڈر کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، فرگوسن 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، کولن انگرام نے 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا جبکہ …
بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی
ایڈیلیڈ ۔ 31دسمبر (اے پی پی) بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، سڈنی تھنڈر کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، فرگوسن 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، کولن انگرام نے 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا جبکہ پیٹر سڈل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پیر کو کھیلے گئے لیگ کے 14ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 175 رنز بنائے، کولن انگرام نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری 59 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، سامز نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی، فرگوسن 47 رنز بنا کر نمایاں رہے،









