بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے میلبورن رینی گیڈز کو 33 رنز سے ہرا دیا، بنجامن ماننتی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

میلبورن ۔ 29دسمبر (اے پی پی) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن رینی گیڈز کو 33 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، میلبورن رینی گیڈز کی ٹیم 132 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 99 رنز بنا سکی، ہاروے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنجامن ماننتی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے بارہویں میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے، جورڈن سلک 30، کپتان موئسز ہنرکس اور فلپ 20، 20 رنز بنا کر نمایاں رہے