بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر لیگ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی، میتھیو واڈے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہوبارٹ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ہوبارٹ ہریکینز نے بگ بیش لیگ کے گیارہویں میچ میں سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، سڈنی تھنڈر کے اوپننگ بلے باز کے 89 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکی، ہوبارٹ …

ہوبارٹ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ہوبارٹ ہریکینز نے بگ بیش لیگ کے گیارہویں میچ میں سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، سڈنی تھنڈر کے اوپننگ بلے باز کے 89 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکی، ہوبارٹ ہریکینز کے میتھیو واڈے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو کھیلے گئے لیگ کے گیارہویں میچ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناکر ہوبارٹ ہریکینزکو میچ میں کامیابی کے لئے 194 رنز کا ہدف دیا۔ بٹلر 89 رنز بنائے، گرین نے ناقابل شکست 26 اور شین واٹسن 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔