نئی دہلی ۔ 26 فروری (اے پی پی) بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے بعد منگل کو بھارت کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان رہا ہے۔ بزنس ٹوڈے آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی سینسکس کی سٹاک مارکیٹ میں500 پوائنٹس جبکہ نفٹی سٹاک مارکیٹ میں 10ہزار 740 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بینکنگ، …
بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بھارت کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 26 فروری (اے پی پی) بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے بعد منگل کو بھارت کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان رہا ہے۔ بزنس ٹوڈے آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی سینسکس کی سٹاک مارکیٹ میں500 پوائنٹس جبکہ نفٹی سٹاک مارکیٹ میں 10ہزار 740 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بینکنگ، پاور، رائیلٹی اور آئی ٹی کے شعبوں سمیت زیادہ تر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد یس بینک ، ہیرو موٹو کارپوریشن، ٹاٹا سٹیل ، ودانتا، سن فارما، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی، آر آئی ایل، ایم اینڈ ایم، کوٹک بینک، بجاج فنانس، انفوسس، این ٹی پی سی ، ایچ ایچ ڈی ایف سی، ماروتی سوزوکی، بجاج آٹو، انڈس لینڈ بینک، ایل اینڈ ٹی، پاور گرڈ، ایکسیز بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایشین پینٹ، آئی ٹی سی اور او این جی سی وغیرہ کی قیمتوں میں 2.3 فیصد کی اوسط کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں مزید کمی متوقع ہے۔








