اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءوسارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے منگل کو بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 19فروری کو کھوئی رٹہ …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں ، آٹھ سالہ بچے آیان زاہد کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءوسارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے منگل کو بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 19فروری کو کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا جس کے نتیجے میں جیجوٹ بہادر گاوں کا آٹھ سالہ بچہ آیان زاہد شہید ہوگیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسہ جاری ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پرجنگ بندی کی 335 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں15 بے گناہ شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناونا،انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔








