بھارت نےسے ڈیزل اور ہوابازی کے ایندھن (ایوی ایشن ٹربائن فیول) کی برآمدات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق اس اقدام کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پٹرول کی برآمدات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بھارت ، ڈیزل اور ہوابازی کے ایندھن کی برآمدات پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

مزید خبریں
نئی دہلی۔17جون (اے پی پی):بھارت نےسے ڈیزل اور ہوابازی کے ایندھن (ایوی ایشن ٹربائن فیول) کی برآمدات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق اس اقدام کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پٹرول کی برآمدات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزارتِ خزانہ کے محکمہ محصولات نے ڈیزل کی برآمد پر ایکسائز ڈیوٹی 13.5 بھارتی روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 14 بھارتی روپے فی لیٹر کر دی ہے، جبکہ ایوی ایشن ٹربائن فیول کی برآمد پر ڈیوٹی 9.5 بھارتی روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 12.5 بھارتی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایک بھارتی روپیہ تقریباً 0.01 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔







