ممبئی ۔20 فروری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت میں موجود ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ …
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 23 فروری سے شروع ہوگا

مزید خبریں
ممبئی ۔20 فروری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت میں موجود ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔








