اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): ترجمان دفتر خارجہ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کیلئے منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔بھارت کی موجودہ قیادت چانکیہ فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کیخلاف کارروائی سے نام نہاد دنیا کی بڑی ”جمہوریت“مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بھارتی ”ہمسایئگی …
بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کیلئے منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): ترجمان دفتر خارجہ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کیلئے منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔بھارت کی موجودہ قیادت چانکیہ فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کیخلاف کارروائی سے نام نہاد دنیا کی بڑی ”جمہوریت“مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بھارتی ”ہمسایئگی فرسٹ پالیسی “سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی پالیسی کا وجود نہیں اور یہ ایک دھوکہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ در حقیقت بھارت کی موجودہ قیادت چانکیہ فلسفے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چانکیہ فلسفہ کے مطابق ”آپ کا قریبی پڑوسی آپ کا فطری دشمن ہے کیونکہ وہ آپ کے علاقے اور وسائل پر نظر رکھتا ہے اور اگر وہ آپ سے زیادہ طاقت ور ہے تو وہ انہیں ہتھیا سکتا ہے“۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کا یہ خطرناک نظریہ بھارت کے تمام قریبی ہمسایہ ممالک کیلئے باعث تشویش ہے۔ترجمان نے علاقائی امن و سلامتی کے بہتر مفاد میں بھارت قیات کو مشورہ دیا کہ وہ تیسرے قبل مسیح کا نظریہ چھوڑ کر دوسری جنگ عظیم کے دوران دنیاکی تاریخ سے سبق حاصل کریں جہاں قریبی ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی اقتصادی،سماجی اور سیکورٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ترجمان نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی اور انکے ساتھی کچھ سنجیدہ کام بھی کریں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے حال ہی میںایمنسٹی انٹر نیشنل کیخلاف کریک ڈاون نئی دہلی کے انتہاپسندانہ ایجنڈے کا مظہر اور اذاد ہیومن رائٹس تنظیموں کی جانب سے سچ نہ سننے کی نااہلیت ہے۔بی جے پی سرکار کی کارروائی نے ایک بار پھر بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ نام نہاد دنیا کی بڑی ”جمہوریت“مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے۔ترجمان نے 1992میں ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کو منہدم کرنے کے زمہ دار تمام 32مجرموں کی شرمناک بریت کی بھی مذمت کی۔پاکستان نے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی اور سیکورٹی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے شہری آبادیوں پر حملے انتہائی قابل مذمت ہے اور پاکستان اپنے بردار ملک آذربائیجان کیساتھ کھڑا ہے اور اپنے دفاع کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔سعدوی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اقامہ سے متعلق ترجمان نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ سعودی حکومت سے اٹھایا ہے۔سعودی حکومت نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اب اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں بھی اقامہ میں توسیع کر سکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ کارروائی کے 423 دن مکمل ہوگئے اور لاکھوں کشمیری تاحال غیر قانونی فوجی محاصرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مظالم کے باوجودبھارت کشمیریوں کے عزائم کمزور کرنے اور انہیں محکوم بنانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔زاہد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے خلاف ہونے والے بھارتی جرائم کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ تناوبڑھایا ہے۔








