بھارت ’این آئی اے‘ کے ذریعے کشمیری مزاحمتی قیادت کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے ، میر واعظ

سرینگر ۔ 30 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے تحقیقاتی ادارے” نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “ کے ذریعے کشمیری مزاحمتی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے انہیں بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ انکے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتے کے روز میر …

سرینگر ۔ 30 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے تحقیقاتی ادارے” نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “ کے ذریعے کشمیری مزاحمتی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے انہیں بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ انکے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتے کے روز میر واعظ عمر فاروق کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر کے انہیں پریس کانفرنس کرنے سے روک دےا جس کے بعد انہوں نے پر یس کانفرنس کی ویڈیو ریکاڑنگ سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کیا۔

Leave a Reply