سرینگر ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ انتفادہ کے نتیجے میں کشمیریوں کو سیاسی،سفارتی اور عالمی سطح پر پربے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور تحریک آزادی کو فتح حاصل ہو گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی طرف سے میڈیا کے لیے …
بھارت ایک واضح شکست سے دوچار ہوچکاہے،سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ انتفادہ کے نتیجے میں کشمیریوں کو سیاسی،سفارتی اور عالمی سطح پر پربے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور تحریک آزادی کو فتح حاصل ہو گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی طرف سے میڈیا کے لیے جاری گئے کشمیریوں سے خطاب کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوامی انتفادہ کے سو سے زائد روز مکمل ہو چکے ہیں اورپچھلے کئی مہینو ں سے جا ری شجا عت، جا نفشانی و جا نثا ر ی سے لبریز عوامی تحریک کی ما ضی میں کو ئی مثا ل نہیں ملتی ۔ خطاب کے متن میں کہا گیا کہ کشمیریوں نے کاروباری ، معاشی، تعلیمی و اقتصادی مفادات کی قربا نی دے تحریکی مفادات کو تر جیح دے کر ایک مثا ل قائم کر دی ہے اور ثابت کر دیا کہا آ زادی حا صل کر نے کا انکا عزم اور جذبہ نا قابل تسخیر ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ رواں عوامی تحریک کے سامنے بھارت بزبا ن حا ل واضح شکست سے دو چا ر ہو چکا ہے اور کشمیریوں کی آزادی میں اب صرف اور صرف جدید اسلحہ سے لیس بھارتی فو رسز حائل ہیں ۔








