جوہانسبرگ ۔ 8 اگست (اے پی پی) شری یاس آئرکی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت اے نے جنوبی افریقہ اے کو فیصلہ کن معرکے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز جیت لی، فرحان بہاردین کی سنچری رائیگاں گئی۔ پریٹوریا میں کھیلے گئے سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر …
بھارت اے نے سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز جیت لی، جنوبی افریقہ اے کو فیصلہ کن معرکے میں 7 وکٹوں سے شکست، شری یاس آئر کی ناقابل شکست سنچری

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔ 8 اگست (اے پی پی) شری یاس آئرکی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت اے نے جنوبی افریقہ اے کو فیصلہ کن معرکے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز جیت لی، فرحان بہاردین کی سنچری رائیگاں گئی۔ پریٹوریا میں کھیلے گئے سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے، فرحان بہاردین 101 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، پریٹورس 58 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ٹھاکر نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شری یاس آئر نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، شنکر 72 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔








