بھارت میں تعینات افریقی سفیروں کی اپنی حکومتوں کو طلبہ بھارت نہ بھجوانے کی سفارش

نئی دہلی ۔ 26 مئی (اے پی پی) براعظم افریقہ کے ملکوں کے سفیروں نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں افریقی طلبا کو تحفظ حاصل نہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی سفیروں کی جانب سے یہ بیان کانگو کے ایک ٹیچر کے مبینہ نسلی تعصب کی بنیاد پر قتل کے بعد دیا گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افریقی سفارتخانوں کے گروپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ …

نئی دہلی ۔ 26 مئی (اے پی پی) براعظم افریقہ کے ملکوں کے سفیروں نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں افریقی طلبا کو تحفظ حاصل نہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی سفیروں کی جانب سے یہ بیان کانگو کے ایک ٹیچر کے مبینہ نسلی تعصب کی بنیاد پر قتل کے بعد دیا گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افریقی سفارتخانوں کے گروپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہے کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کو مشورہ دیں گے کہ اب تعلیم کے حصول کے لیے طلبا کو بھارت نہ بھیجا جائے اور یہ پابندی ا±س وقت تک رکھی جائے جب تک کہ نسلی تعصب کی بنیاد پر کیے گئے حملوں کے مرتکب ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا

مزید خبریں

Leave a Reply