اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی ریاست پنجاب میں شیخ احمد فاروقی سرہندی(مجدد الف ثانی) کے مزار پر حاضری دی۔ سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا،دیگر ٹرسٹیز اور مقامی انتظامیہ نے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ہائی کمشنر نے پاکستانی زائرین سے بھی ملاقات کی اور انکے ہمراہ مزار پر روایتی چادر چڑھائی اور …
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی حضرت مجدد الف ثانی کے مزار پر حاضری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی ریاست پنجاب میں شیخ احمد فاروقی سرہندی(مجدد الف ثانی) کے مزار پر حاضری دی۔ سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا،دیگر ٹرسٹیز اور مقامی انتظامیہ نے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ہائی کمشنر نے پاکستانی زائرین سے بھی ملاقات کی اور انکے ہمراہ مزار پر روایتی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔رواں سال سالانہ عرس تقریاب میں شرکت کی غرض سے 84پاکستانی زائرین سرہند کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی زائرین نے انکے دورے کا اہتمام کرنے میں حکومت پاکستان اور پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے پاکستانی زائرین کے قیام اور سفر میں بھر پور تعاون پر خلیفہ سید محمد صادق رضا اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عوام کے مابین رابطوں اور مذہبی سیاحت کے کردار کو اجاگر کیا۔







