اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہی دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہیں‘ مذاکرات کے لئے ہمیشہ سفارتکاری کی گنجائش رہتی ہے‘ کلبھوشن یادیو کو جاسوسی پر سزا ہوئی ہے‘کمانڈر یادیو اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر چکا ہے اور پاکستان کو یقین تھا کہ …
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہی دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہیں‘ مذاکرات کے لئے ہمیشہ سفارتکاری کی گنجائش رہتی ہے‘ کلبھوشن یادیو کو جاسوسی پر سزا ہوئی ہے‘کمانڈر یادیو اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر چکا ہے اور پاکستان کو یقین تھا کہ کلبھوشن تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث رہ چکا ہے‘ پاکستان پابند نہیں ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ثبوتوں کا تبادلہ کرے‘ پاکستان نے یادیو کو قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ دو طرفہ کونسلر رسائی معاہدے کے تحت کیا‘ عالمی عدالت انصاف میں سماعت سے پاکستان کی کوئی ناکامی نہیں ہوئی ہے کیونکہ یہ حتمی فیصلہ نہیں بلکہ ایک حکم امتناعی ہے‘ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں پل کا کردار ادا کرے۔ ایک بھارتی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں ہائی کمشنر نے کہا کہ جیسا کہ دونوں ممالک کے مابین سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اس لئے جب تک ایک دوسرے سے مذاکرات نہیں کرتے تو یہ مسائل کیسے حل ہو سکیں گے۔








