بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی اخبار سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی زیارتوں کے ویزوں کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کے مابین 1974ءکے دوطرفہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے۔ بھارتی اخبار ٹریبون انڈیا ڈیلی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی مقامات کے دوروں میں …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی زیارتوں کے ویزوں کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کے مابین 1974ءکے دوطرفہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے۔ بھارتی اخبار ٹریبون انڈیا ڈیلی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرتی ہے اور پاکستان نے ان مذہبی مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے مربوط کوششیں کی ہیں۔ سکھ یاتریوں کے حالیہ دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مذہبی مقامات کی زیارت کے 1974ءکے معاہدے پر عملدرآمد کے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔ بھارت سمیت پوری دنیا سے 20 سکھ یاتریوں نے بیساکھی میلے میں شرکت کی ہے جس کی مرکزی تقریب حسن ابدال میں گورودوارہ پنجہ صاحب میں منعقد ہوئی۔

مزید خبریں