بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہاہے ،جارحیت کابھرپورجواب دیں گے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا عوامی رابطہ مہم کے دوران خطاب

ملتان۔22نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کوآگاہ کردیا ہے۔ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا۔بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر …

ملتان۔22نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کوآگاہ کردیا ہے۔ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا۔بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ اولین ترجیح ‘ لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیں گے ۔ پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں این اے 156 کی مختلف کونسلوں 17’18’21’63کے دورہ کے دوران تقریبات سے خطاب ‘ وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہندوستان کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے عالمی برادری میں سخت پائی جاتی ہے۔ پاکستان، پہلے ہی سے مختلف فورمز پر اس تمام صورتحال کی نشاندہی کر چکا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کرتا چلا آ رہا ہے ۔ہماری تشویش کل بھی درست تھی اور آج بھی درست ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک صرف وادی تک محدود نہیں یہ سلوک پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔ دہلی اور گجرات میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔پاکستان نے بھارت کے اس سلوک کو عالمی دنیا تک اجاگر کیا اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اجاگر کیا۔ اب یہ میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کے حوالے سے پاکستانی خدشات کو عالمی برادری تک پہنچائے ۔ انہوں نے کہا کرونا کی دوسری لہر انتہائی شدید ہے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور جس حد تک ہو سکے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔ کورونا وباءپر قابو اور معاشی نقصان سے بچنے کے لیے این سی او سی کی تجاویز پر عمل ضروری ہے۔اگر عوام کرونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو حکومت کو مجبوراً سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا عوام سے تعلق ہے اور عوامی سیاست کرتا ہوں۔ وزارت خارجہ کی مصروفیات کے باوجود جو بھی وقت ملتا ہے حلقے کے عوام کےساتھ گزارتا ہوں ۔این اے 156 کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت دیکر اسمبلی بھیجا اور یہ حلقے کی عوام کا اعزاز ہے کہ ان کا منتخب نمائندہ پوری دنیا میں پاکستان کی بھر پور وکالت کررہا ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ حلقے میں مختلف وفات پا جانے والی شخصیات کی رہائش گاہو ںپر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر خارجہ حلقے میں مختلف شادیو ں کی تقریبات میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں