بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین اور افغان میڈیا استعمال کر رہا ہے،دفتر خارجہ

بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین اور افغان میڈیا استعمال کر رہا ہے، بیگناہ کشمیریوں کا قتل جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب اور اسے مسلم اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے،پاکستان افغانستان میں مصالحت اور امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین اور افغان میڈیا استعمال کر رہا ہے، بیگناہ کشمیریوں کا قتل جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب اور اسے مسلم اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے،پاکستان افغانستان میں مصالحت اور امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی، تخریبی کاری اور الزام تراشیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین اور افغان میڈیا استعمال کر رہا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں کا قتل جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب اور اسے مسلم اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔افغان مسلے کا فوجی حل ممکن نہیں،پاکستان افغانستان میں مصالحت اور امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مسلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا،عالمی طاقتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے افغانستان میں طاقت کا استعمال کررہی ہیں لیکن تاحال وہاں امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسلہ صرف سیاسی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں۔پاکستان طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مصالحتی عمل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے لیکن پاکستان نے کبھی بھی انہیں زبردستی واپس بھیجنے پر مجبور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن معمول کا حصہ ہے۔

Leave a Reply