بھارت کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان

ممبئی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دھونی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی …

ممبئی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دھونی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ سے ڈراپ کیا گیا تھا، ریشبھ پانٹ کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ سریش رائنا بدستور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈز میں واپسی ہوئی ہے،فاسٹ بائولر امیش یاداو دونوںسکواڈز میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔